بابر شہزادہ رانجھا کاتحصیل بھیرہ کی یونین کونسلز کا دورہ

بابر شہزادہ رانجھا کاتحصیل بھیرہ کی یونین کونسلز کا دورہ

بھیرہ(نامہ نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزادہ رانجھا نے گزشتہ روز تحصیل بھیرہ کی یونین کونسلز کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔۔۔

 انہوں نے یونین سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق دیہی عوام کی سہولیات کا مکمل خیال رکھیں ان کو درپیش مسائل کے حل میں کوتاہی نہ کریں بابر شہزاد رانجھا نے یونین کونسل علی پور سیداں بھیرہ میں ہونے والے تحصیل بھر کے نکاح رجسٹرارز کے ٹریننگ سیشن میں بھی شرکت کی اور انہیں ہدایت کی کہ نکاح کی رجسٹریشن کے وقت تمام امور کا خیال رکھیں تاکہ بعد میں کسی قسم کا ابہام پیدا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں