گیس ریفلنگ کا کاروبار کسی وقت بھی سانحہ کا سبب بننے کا امکان

 گیس ریفلنگ کا کاروبار کسی وقت بھی سانحہ کا سبب بننے کا امکان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) غیر معیاری سلنڈر اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے گیس ریفلنگ کا کاروبار کسی وقت بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق شہر بھر میں ایک سو سے زائد گیس ری فلنگ کرنے کی دکانیں قائم ہے دوران ریفلنگ دکانداروں کی طرف سے مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ آگ بجھانے والے آلات بھی نہیں ہیں جب کہ استعمال کیے جانے والے گیس سلنڈر معیاری نہ ہیں جس وجہ سے کسی وقت بھی دوران ریفلنگ کوئی سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔ جس سے بڑی تعداد میں جانی اور مالی نقصان کا ہونے کا اندیشہ ہے ،شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں