659پرانی اور نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز مختص کر دئیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ڈویژن کی659پرانی جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر دو کھرب 50 ارب 14 کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈ مختص کے کئے گئے ہیں۔۔۔
ڈویژنل حکام کے ذرائع کے مطابق یہ سکیمیں تین سال تک مکمل ہوں گی اب تک چھ ارب 90 کروڑ 92 لاکھ 61 ہزار خرچ ہو چکے ہیں ڈویژن بھر کی رواں مالی سال کی 204 جاری سکیموں کے لیے 82 ارب79کروڑ70 لاکھ 70 ہزار مختص فنڈز میں سے اب تک چھ ارب 14 کروڑ 78 لاکھ خرچ ہو چکے ہیں اس طرح نئی 81ترقیاتی سکیموں کے لیے ایک کھرب 43 ارب 82 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 72 کروڑ 12 لاکھ 63 ہزار روپے استعمال ہو چکے ہیں ایس ڈی جی پروگرام کیلئے پانچ ارب 59 کروڑ 35 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جن پر جلد ہی کام شروع ہو جائے گا اسی طرح پی ایس ڈی پی کی دوسکیموں 16 ارب 55 کروڑ 87 لاکھ 70 ہزار کی گرانٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں 39 مکمل سکیموں کی ادائیگیوں کیلئے 27کروڑ49لاکھ 79ہزار روپے میں سے 4کروڑ1لاکھ 97ہزار روپے ٹھیکیداروں کو ادا کر دیئے گئے ہیں۔