میانوالی میں یومِ اظہارِ تشکر قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا

میانوالی میں یومِ اظہارِ تشکر  قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا

میانوالی (نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام گذشتہ روز یومِ اظہارِ تشکر قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔

پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر جشن کا سماں،ڈی جی آئی ایس پی آر،پاک فضائیہ اور نیوی کے سنیئر افسران کی میڈیا بریفنگ کو بڑی سکرین پر براہِ راست دکھایا گیا، اس موقع پر ایم سی کے لان میں آتش بازی کا شاندار مظاہر کیا گیا، فضاء نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔ شہریوں نے افواج پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر یوم اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں