سیکرٹری تعلیمی بورڈ کے امتحانی مراکز کے دورے ، انتظامی امور کا معائنہ

سیکرٹری تعلیمی بورڈ کے امتحانی مراکز کے دورے ، انتظامی امور کا معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابوالحسن نقوی نے مختلف امتحانی مراکز اور خصوصی طور پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج فاروق کالونی کے امتحانی مرکز کا دورہ پرنسپل صدرۃ المنتہی کے ہمراہ کیا۔۔۔

 اور انٹرمیڈیٹ کے جاری پیپر کے انتظامی امور کا معائنہ کیا طلبہ و طالبات سے امتحانی عمل میں درپیش مسائل اور سہولیات پر گفتگو کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امتحانی عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لیے تعلیمی بورڈ کی طرف سے موثر اقدامات کیے گئے ہیں کوئی بھی طالب علم نقل کرتے ہوئے یا امتحانی عملہ نقل کرواتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کار وائی کی جائے گی امتحانی عمل کی جانچ پڑتال کے لیے مختلف ٹیمیں سرگرم عمل رہیں گی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں