ضلعی انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی بنانیکا فیصلہ، گرانفروشوں کی گرفتاریوں کا اختیار

 ضلعی انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی بنانیکا فیصلہ، گرانفروشوں کی گرفتاریوں کا اختیار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں روز مرہ استعمال کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کے لیے پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کر دی گئی۔۔۔

 اس ضمن میں ضلع کی سطح پر اتھارٹی کے دفاتر بنانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے سرگودھا میں پرائیویٹ بلڈنگ حاصل کرنے کیلئے ابتدائی امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،اس اتھارٹی میں ضلع کی سطح پر انچارج ایس ڈی او انفورسمنٹ افسر ہوگا جو موقع پر جا کر عادی مہنگے داموں روزمرہ کے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کا موقع پر ہی سمری ٹرائل کر کے اسے جیل بھیج دیگا ایسے افراد کی اپیل اسسٹنٹ کمشنر کرے گا جو ایسے افراد کو جرمانہ یا سزا یا دونوں دے سکتے ہیں۔ صوبہ کی سطح پر اتھارٹی کے انچارج ڈائریکٹر جنرل ہوں گے یہ اتھارٹی سابقہ مجسٹریٹری نظام کی طرز پر کام کرے گی۔ شہریوں نے کہا ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف اتھارٹی کے قیام سے مہنگائی کنٹرول کرنے میں خاطر خواہ کامیابی ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں