حکومتی امداد کا حصول ناممکن غریب عوام خوار ہو گئے

 حکومتی امداد کا حصول ناممکن غریب عوام خوار ہو گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مناسب اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی امداد کا حصول ناممکن اور غریب عوام خوار ہو کر رہ گئے ہیں ۔۔

، تفصیل کے مطابق سہولیات کی عدم دستیابی اور بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے مختص پوائنٹس پر لوگوں بالخصوص خواتین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ، جبکہ انتظامیہ اور ریٹیلرز کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھا رہے ،خواتین کا کہنا ہے کہ دن بھر لائنوں میں لگنا پڑتا ہے ، جبکہ ریٹیلرز کا رویہ بھی انتہائی ناروا ہوتا ہے جس کیو جہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں