عوام مقدس اوراق پانی میں بہانے کے بجائے مستند اداروں کو جمع کروائیں،صاحبزادہ صفدر شاہ گیلانی

عوام مقدس اوراق پانی میں بہانے  کے بجائے مستند اداروں کو جمع  کروائیں،صاحبزادہ صفدر شاہ گیلانی

کندیاں(نمائندہ دنیا )چیئرمین ایکشن کمیٹی کندیاں، مرکزی جنرل سیکرٹری جمیعت علماء پاکستان صاحبزادہ صفدر شاہ گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہشہری مقدّس اوراق اور قرآنِ پاک کے نسخوں کو بہتے پانی کے سپرد نہ کریں۔۔۔

بہت سے افراد اور ادارے ایسے بھی ہیں جو ان مقدّس اوراق کو جمع اور محفوظ کرنے کا فریضہ انتہائی منظّم طور پر پورے خلوصِ دل جمی سے انجام دے رہے ہیں ،اُنکا مزید کہنا تھا کہ مقدّس اوراق کی حفاظت ایک انتہائی حسّاس اور سنجیدہ معاملہ ہے اس حوالے سے حکومت کو مختلف اداروں کے ساتھ مل کر عوام کی آگاہی کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلانی چاہیے اور عوام کو بتایا جانا چاہے کہ وہ ان اوراق کو پانی میں بہانے کی بجائے مستند اداروں کے پاس جمع کروا دیں تاکہ مقدس اوراق کا تقدس پامال ہونے سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں