پاکستان اور چین میں تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تقریب

پاکستان اور چین میں تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے پاکستان اور چین کے مابین تعلیمی تعاون کو فروغ دینے ، ثقافتی ہم آہنگی کو بڑھانے اور دوطرفہ اشتراک کو مزید مضبوط کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز اور کنفیوشیئس انسٹیٹیوٹ کے زہر اہتمام \'\' کنفیوشیئس انسٹیٹوٹ لیڈرز میٹ اپ\'\' کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے جبکہ چائنیز ڈائریکٹر کنفیوشیئس انسٹیٹیوٹ پروفیسر چن یون شیانگ نے بذریعہ ویڈٰیو لنک شرکت کی۔ تقریب کا آغاز روائتی چینی موسیقی، تائی چی کے دلکش مظاہرے اور پاک چین دوستی کے نغمے سے ہوا، جنہیں ایچ ایس کے پروگرام کے ہونہار طلبہ نے پیش کیا۔ یہ فنکارانہ مظاہرے نہ صرف زبان وثقافت سے وابستگی کا ثبوت تھے بلکہ دونوں اقوام کے درمیان خیرسگالی، احترام اور رفاقت کے جذبات کا عکاس بھی بنے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اپنے خطاب میں تعلیمی سفارت کاری اور بین الثقافتی مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعدد مشترکہ منصوبوں کا اعلان کیا، جن میں یونیورسٹی میں ایک جدید اسپتال کے قیام، روایتی چینی طب کا آغاز، اورمنفرد تعلیمی پروگرام شامل ہے ، انہوں نے طلبہ کو چینی زبان پر عبور حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں