کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،سب سے پہلے پاکستان عمران خان کا مشن ہے ، آصف علی بگا

 کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،سب  سے پہلے پاکستان عمران خان کا  مشن ہے ، آصف علی بگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف علی بگا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکی عزت و وقار کیلئے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے سب سے پہلے پاکستان یہی عمران خان کا مشن ہے۔۔۔

اور جس طرح دشمن کو مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے اس نے ثابت کردیا ہے کہ ہماری افواج زمینی و فضاء کی بادشاہ ہے۔۔ اور اﷲ تعالیٰ نے اسے عزت سے نوازا ہے اگر اب بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو پوری قوم اپنی مسلح افواج کیساتھ ملکر منہ توڑ جواب دیگی۔ پاکستانی قوم اپنی فوج کے ہمراہ ملکر ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے پُر عزم ہے مستقبل قریب میں بھی انشاء اﷲ پوری قوم یکجا نظر آئیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں