پسماندہ علاقہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے ،چو دھری محمد لطیف

 پسماندہ علاقہ میں انڈسٹریل  اسٹیٹ کے قیام کا فیصلہ خوش آئند  ہے ،چو دھری محمد لطیف

قائد آباد (نمائندہ دنیا ) مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے نائب صدر چو دھری محمد لطیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاپسماندہ علاقہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے۔۔۔

 انڈسٹریل زون بنائے جانے سے علاقہ میں خوشحالی وترقی کے مواقع پیدا ہوں گے ، جس سے بے روزگاری کا عملی خاتمہ اور نوجوانوں کو روز گار میسر ھوگا ، جن کی وجہ سے سینکڑوں گھرانے خوشحال ہوسکیں گے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہماری پسماندہ تحصیل میں انقلابی اور قابل ستائش منصوبہ کی فوری تکمیل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز شریف واحد وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں جو پہلی بار ہمارے علاقہ میں عوامی فلاحی پروجیکٹ کو فروغ دینے کے لیے عمل پیرا ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں