تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سامان اٹھا کر جرمانے عائد کئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سی او کارپوریشن حافظ عمر فاروق کی ہدایت پر سینئر انکروچمنٹ آفیسرز علی عمران اور اکبر بیگ نے بھاری عملے کے ہمراہ۔۔۔
اردوبازار، شاپنگ پلازہ ، فیصل بازار ،بلاک نمبر2اور3میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بھاری مالیت کا سامان قبضہ میں لے کر درجن سے زائد دوکانداروں کو فی کس تین ہزار روپے جرمانہ کر دیا اس دوران متعد دتاجروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر دوبارہ تجاوز کیا گیا تو ان کی دوکانیں سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائے گا۔