رشتہ داروں کے ہاتھوں جھلسنے والی 9سالہ لڑکی کی حالت نازک

رشتہ داروں کے ہاتھوں جھلسنے والی 9سالہ لڑکی کی حالت نازک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 10شمالی میں رشتہ داروں کے ہاتھوں جھلسنے والی نوسالہ عروج فاطمہ کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے ، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔۔۔

بتایا جاتا ہے کہ5روز قبل عروج فاطمہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ان کے ہمسائے حیدر علی نے ساتھی خاتون کی مدد سے اسے قابو کر کے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی، مریضہ کو پہلے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال سے ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا اور بعدازاں اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا، جہا ں اس کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں