ڈاکوئوں نے 2شہریوں سے لاکھوں روپے ،موٹر سائیکل،موبائل چھین لیے
قائدآباد (نمائندہ دنیا )سکیسر نہر پل کے قریب راہزنی کی واردات، نا معلوم افراد لاکھوں روپے نقدی ، موٹر سائیکل ، موبائل فون چھین کر فرار۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایس کمپنی کے منشی محمد احمد اور عبدالنعیم ساکن میانوالی کے مطابق سکیسر وادی سون نہر پل کے قریب تین نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر ان سے لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ، جبکہ پولیس نے واقعہ کے اصل حقائق کے لئے چھان بین شروع کر دی ہے ۔