منشیات فروش گرفتار،1840گرام چرس برآمد،مقدمہ درج
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں منشیات کے خلاف مہم بھرپور کامیابی سے جاری ہے۔۔۔
ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ ستی جوہرآباد نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ہموکہ کے رہائشی منشیات فروش عمر داز کو گرفتار کر کے اس سے 1840 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔