پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا پاک فوج کیساتھ اظہار تشکر،ریلی نکالی گئی
شاہ پور (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل شاہپور کی طرف سے ریلی اظہار تشکر افواج پاکستان نکالی گئی۔۔۔
ریلی میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی رانا اشفاق احمد ، صدر ڈاکٹرمحمد فاروق، جنرل سیکرٹری مرزا حسیب، عظیم شریف انفارمیشن سیکرٹری ، پرنسپلز، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔