سینئر ٹیچر راجہ ربنواز اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ ہائی سکول بیربل شریف کے سینئر ٹیچر راجہ ربنواز اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد مظہر معین نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے۔۔۔
اپنے خطاب میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا دن آپ کی محنت اور لگن کا اعتراف ہے بلکہ آپ کی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز بھی ہے ۔ تقریب میں مہر مدثر کوٹ ،میاں انیس الرحمن ، حافظ اکرم ، عبد الرحمن ، نویدالحق عطاری ، شاہد اقبال جنجوعہ ، ملک علیم الرسول علی ، سعید احمد ، محمد عرفان ، نذر میکن و دیگر تمام سٹاف نے شرکت کی۔