میانوالی میں یو م تشکر قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منا یا جا ئیگا

 میانوالی میں یو م تشکر قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منا یا جا ئیگا

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کل مورخہ16مئی2025 کو ضلع میانوالی میں بھی یو م تشکر قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منا یا جا ئے گا اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جا ئے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس سلسلہ میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ یوم تشکر سی اویم سی کو ہدایت کی کہ یوم تشکر کے سلسلہ میں تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی سلما ن احمد لو ن، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، سی او میو نسپل کمیٹی ملک ساجد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی جی نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ یو م تشکر کے موقع پر صبح 9بجے میو نسپل کمیٹی کے جناح ہال میں سیمینار منعقد ہو گا۔سیمینار کے اختتام پر جی پی او پل سے جہاز چوک تک ریلی منعقد نکالی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران یو م تشکر کے پروگرامز میں شرکت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں