یونین کونسل کے دفاتر میں سائلین کے مسائل کی مانیٹرنگ
سرگودھا( سٹاف رپورٹر)حکومت کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ نے یونین کونسل کے دفاتر آنے والے سائلوں کے مسائل کے بروقت ازالہ کے لیے۔۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زکو مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کی ہے اس ضمن میں یونین کونسل پر ان افسران کے دفاترکے فون اور موبائل نمبر واضح جگہ پر آویزاں کر دیے گئے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے کہا کہ اگر کوئی یونین کونسل سیکرٹری کام میں تاخیری حربے استعمال کرے اور زائد فیس وصول کرے تو میرے نمبر پر رابطہ کریں یا دفتر ا کر بتائیں ان کی شکایت کانا صرف بروقت ازالہ کیا جائے گا بلکہ متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی کی جائے گی انہوں نے یونین سیکٹریز کو پیدائش اموات نکاح کی فیس واضح جگہ پر اویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے