درجہ حرارت 43ڈگر ی :گلیاں اور سڑکیں سنسان ہو گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں جمعہ کے روزشدید گرمی درجہ حرارت 43ڈگر ی تک جا پہنچا، عا م تعطیل کے باعث لوگوں کی اکثریت گھروں میں ہی دبکی رہی۔۔۔
دوپہر کے وقت گلیاں اور سڑکیں سنسان رہیں، دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کا سلسلہ 20مئی تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے اورلوگوں سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں بچوں کو نمکول وغیرہ کا استعمال کروائیں جبکہ باہر کام کرنیوالے حضرات سر’ منہ ڈھانپ کر نکلیں تاکہ گرمی سے بچنے میں مدد مل سکے ۔