جماعت اسلامی نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کوترجیح دی ، اویس قاسم تلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی امیر جماعت اسلامی اویس قاسم تلہ نے کہا ہے کہ ملک میں مثبت سیاست کے خواہاں ہیں۔۔۔
جماعت اسلامی نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کوترجیح دی ہے اور جو لوگ اب خدمت کی سیاست کو اولیت دینگے وہی آگے بڑھیں گے خواہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں اس وقت پاکستان کے عوام حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو آزاد کشمیر کے لوگوں کی طرح ریلیف فراہم کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو یہ کسی طرح بھی ملک کیلئے اچھا شگون نہیں ہوگا پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی’ بے روزگاری اور کرپشن کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے جس کا اندازہ جماعت اسلامی کو ہے ۔