مارکیٹوں،بازاروں میں موٹر سائیکل پار کنگ نہ رک سکی

مارکیٹوں،بازاروں میں موٹر سائیکل پار کنگ نہ رک سکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے بازار وں میں بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے کچہری بازار، لیاقت مارکیٹ اور دیگر بازاروں میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر پابندی عائد رکھی ہے۔۔۔

 لیکن ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی اس پر تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا ہے بلدیہ سرگودھا نے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے او ٹریفک کی روانی کے لیے بلاک نمبر5,9,6,1کے چوراہوں میں موٹر سائیکل پارک کرنے کی ہدایت کی تھی اور اس سلسلہ میں بازاروں میں بینرز بھی آویزاں کئے گے مگر عملدرآمد نہیں ہو سکا جبکہ موٹر سائیکلوں کی وجہ سے بازاروں میں ٹریفک کا نظام جام رہنا معمول بن چکا ہے ،جس پر شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں