وزیر اعلیٰ کے دورہ سرگودھا کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

وزیر اعلیٰ کے دورہ سرگودھا کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرگودھا آمدکے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں میاں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سنٹر میں کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے۔۔۔

 جبکہ مختلف شاہراؤں پر صفائی کیساتھ ساتھ استقبالیہ بینرز لگنے شروع ہوچکے ہیں محترمہ مریم نواز کی سرگودھا آمد کے حوالہ سے انتظامیہ بھی متحرک نظر آرہی ہے وہ دورہ سرگودھا کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کرنے کیساتھ ساتھ بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرینگی اسی طرح وہ قینچی موڑ تا اسلام پورہ سڑک کو بھی دیکھیں گی جبکہ 47پل اوور ہیڈ برج کا باقاعدہ افتتاح کرینگی جس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں