صدر پریس کلب کی والدہ انتقال کر گئیں،سپرد خا ک کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا پریس کلب کے صدر عبد الحنان چوہدری کی والدہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد اشرفیہ گول چوک میں ادا کی گئی۔۔۔
جس کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید، مرکزی انجمن تاجران کے نعیم اسلم کپور سمیت صحافیوں، وکلاء ،ڈاکٹرز سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج بروز ہفتہ صبح 9بجے اور دعا 10بجے تصور ٹاؤن کی جامع مسجد توبہ میں ہو گی ۔