یوم تشکر:سلانوالی میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی میں آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کارکردگی پر یوم تشکر شایان و شان طریقے سے منایا گیا۔۔۔
گزشتہ روز یوم تشکر کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی طارق محمود گِل نے کی۔ تقریب میں تحصیلدار محمد اعجاز، نائب تحصیلدار حافظ محمد رمضان سیالوی، ڈی ڈی او ہیلتھ و ایم ایس THQ ڈاکٹر عبدالرحمن، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری عبدالرزاق گجر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری خرم شہزاد وڑائچ، شہریوں اور تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور بعد ازاں ایک ریلی نکالی گئی اس کے بعد تحصیل سلانوالی کے مختلف قبرستانوں میں شہداء کی قبروں پر اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود گل نے پھولوں کی چادریں چڑھا ئیں۔