صرف بھارت نہیں، سپورٹروں کو بھی شکست ہوئی،ائیر کموڈور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ائیر کموڈوروبیس کمانڈر مصحف ائیر بیس سرگودھاحسن فیصل نے کہا ہے کہ ہمارا جوابی حملہ صرف بھارت کیلئے مسیج نہیں تھا۔۔۔
بلکہ ہر اس کے لئے ہے جو پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کا بھارت والا حال ہوگا، ائیر کموڈور مصحف ائیر بیس سرگودھا حسن فیصل نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں عہدیداران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف یہ صرف ائیر وار نہیں بلکہ سائبر وار بھی تھی ، ہمارے ائیر فورس کی خصوصی ٹیموں نے بھارت پر سائبر حملے کرکے اسے بے بس کردیا تھا، انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف جنگ میں پاک فوج ، پاک فضائیہ اور پا ک نیوی کا کردار برابر کا تھاجنگ میں شکست صرف بھارت کی نہیں بلکہ ان کو بھی ہو ئی جو انہیں سپورٹ کر رہے تھے ، ہماری تینوں فورس دشمن کا ہر جواب دینے کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں ، حسن فیصل کا مزید کہنا تھا کہ ائیر چیف کا حکم تھا کہ ہمارا کوئی جہاز گرنا نہیں چاہیئے اور اﷲکے حکم سے ہمارا کوئی جہاز نہیں گرامگر بھارت کے رافیل ضرور گرے ہیں، صدر خواجہ یاسر قیوم نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیا سرگودھا کے شاہینوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے نہ صرف پاکستان کے دفاع میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا کہ سرگودھا کے شاہین ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،اس موقع پر خواجہ عابد رفیق طارق یعقوب مرزا فضل الرحمن شعیب احمد بسراء سمیت دیگر نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔