مویشی منڈی میں بیوپاریوں سے غیر قانونی وصولیاں

 مویشی منڈی میں بیوپاریوں سے غیر قانونی وصولیاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں سالم کے مقام پر قائم مویشی منڈی میں غیر قانونی طور پراضافی وصولیوں کے انکشاف پر ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا آغا ز کر دیا گیا۔۔۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو موصول ابتدائی شواہد کی روشنی میں ایک ٹیم کو فیزیکل انسپکشن اور معاملات کا جائزہ لینے کا ٹاسک سونپا گیا تھا جس نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی ،رپورٹ کے مطابق ڈویژنل سطح پر قائم خصوصی کمپنی کی مبینہ ساز باز سے فی جانو ر800روپے کی بجائے 2ہزار روپے زبردستی وصول کئے جا رہے ہیں ،اکثر و بیشتر ثبوت مٹانے کیلئے رسید بھی نہیں دی جاتی ،ٹیم کے وزٹ کے دوران فارمرز اور بیوپاریوں نے موقع پر منڈی میں سہولیات کے فقدا ن اور شدید مشکلات کیساتھ ساتھ ٹھیکیدار کی اضافی وصولیوں کے مزید ثبوت فراہم کئے جبکہ ٹھیکیدار کے نمائندے اپنی صفائی میں کچھ پیش نہ کر سکے ،اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی کہ قبل ازیں تین مرتبہ انتظامی کمپنی کو آگاہ کیا جا چکا ہے مگر ذمہ دار افسران نے کاروائی کی بجائے معاملات دبا لئے ،اس حوالے سے ثبوتوں کے ساتھ ٹھیکیدار اور سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھیکیدار سے معاہدہ کی منسوخی کی سفارشات ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی گئیں، تاکہ فارمرز اور بیوپاریوں کو اس استحصال سے بچایا جا سکے تاہم دوسری جانب ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کو دبانے اور رکوانے کیلئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں