نو عمر بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی

 نو عمر بچے کے اغواء کی  کوشش ناکام بنا دی گئی

سرگودھا( سٹاف رپورٹر)اہل خانہ نے مزاحمت کر کے نو عمر بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔

 نواحی علاقے سلیمان پورہ کے رہائشی محمد عدیل کے بیٹے عامل کو نامعلوم افراد نے زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ کی مزاحمت اور شورواویلہ پر ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں