15 بنیادی مراکز صحت کو مکمل طور پر پرائیویٹ کردیا گیا

 15 بنیادی مراکز صحت کو مکمل طور پر پرائیویٹ کردیا گیا

میانوالی (نامہ نگار ) محکمہ صحت بھی پرائیویٹ ہو گیا صوبہ بھر کی طرح میانوالی میں بھی پنچاب حکومت کی ہدایت پر یہاں کے دور و نزدیک کے 15 بنیادی مراکز صحت کو مکمل طور پر پرائیویٹ کردیا گیا ہے۔

 اس منصوبے کو مریم کلینک کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے یہ تمام کلینک یکم جون سے اپنا کام شروع کردیں گے سٹاف بھی پرائیویٹ ہو گا جبکہ یہاں سے فارغ کیئے گئے ملازمین کو محکمہ صحت کے دیگر ہوسپٹلز میں کھلایا جائے گا محکمہ ہیلتھ پنجاب کے نوٹیفیکشن کے مطابق میانوالی کے 15 BHU کلری، بالا شریف، ٹھٹھی، غنڈی، گلمیری، کندیاں رولر، پائی خیل، سنداں والا، مسیت والا، حسین والا، کلورشریف، احمد خان والا، ڈھوک ایوب، ٹبہ گامے شاہ اور دلیوالی سنٹرز کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں