پاکستانی جوانوں نے مودی کا جنگی جنون ہوا میں اڑا دیا ، رضوان مختار رندھاوا

 پاکستانی جوانوں نے مودی کا جنگی جنون  ہوا میں اڑا دیا ، رضوان مختار رندھاوا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی سرزمین کو دھوئیں کے بادلوں میں تبدیل کر کے ثابت کر دیا کہ۔۔۔

 پاکستانی قوم ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے ، اپنی رہائش گاہ 47ایم بی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان کے جراتمندانہ کر دار کے ساتھ ساتھ بھارتی حساس اداروں پر سائبر حملے کرنیوالے پاکستانی جوانوں نے مودی کا جنگی جنون ہوا میں اڑا دیا ، انہوں نے کہا کہ اس شاندار فتح پر پاکستان کی مسلح افواج ، حکومت اور دیگر حکومتی اداروں سمیت پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں