موضع شیخ والی کے قریب سیلاب سے تباہ سڑک تعمیر نہ ہوسکی

موضع شیخ والی کے قریب سیلاب سے تباہ سڑک تعمیر نہ ہوسکی

موچھ(نمائندہ دنیا)محکمہ ہائی وے میانوالی کی مبینہ غفلت سیلابی ، پانی کے کٹاؤ سے موضع شیخ والی کے قریب ٹوٹ جانے والی سڑک تاحال مکمل نہ سکی پلی تعمیر کے بعد ٹھیکیدار سڑک کا ادھورا کام چھوڑ کرغائب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ سیلاب میں موضع شیخ والی ، کے قریب ٹوٹ جانے والی سڑک تاحال مکمل نہیں ہو سکی ۔سڑک پر پلی کی تعمیر کے بعد بقیہ آدھا کام چھوڑ دیا گیا ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی سماجی شخصیت ملک غلام محمدساند نے ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ صاحب اور ایکسیئن محکمہ ہائی وے میانوالی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موضع شیخ والی کے قریب سڑک کو مکمل طور پر بھرائی کر کے عوام کو سفری سہولیات میں آسانی پیدا کی جائے اہل علاقہ کے لوگوں کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں