جناح بیراج میں دودن سے پھنسی لاش کو نکال لیا گیا
کندیاں(نمائندہ دنیا )دریائے سندھ میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے ضلع کرک کے رہائشی عارف اللہ کی جناح بیراج ہائیڈرو پاورپلانٹ میں دودن سے پھنسی لاش کو طویل جدو جہد کے بعد نکال کر مرحوم کے ورثاء کے حوالہ کردیاگیا۔
سماجی رہنما ملک محمد رضوان خٹک آف کرک کی ضلعی انتظامیہ میانوالی پولیس 1122 کی ٹیموں میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ سیاسی قیادت اوردیگر سماجی شخصیات سے مسلسل رابطے اور انتھک کوششوں سے جناح بیراج کے گہرے اورتیزبہاو والے پانی میں پھنسی ڈیڈ باڈی کوباہرنکالنے میں کامیابی ملی اس موقع پرملک محمد رضوان نے کہا کہ مرحوم کے لواحقین سمیت ہمارے ضلع کے لوگ اس مصیبت اور غم کی گھڑی میں سخت غصہ میں تھے اوروہ احتجاج کرکے کالاباغ عیسی خیل بنوں روڈ پردھرنادینے پربضد تھے لیکن میں نے انہیں منت سماجت کرکے بمشکل روکا ڈیڈ باڈی دو دن کی طویل اور انتھک کوشش کے بعد دریا سے باہرنکال لی گئی۔