آئے روز حادثات ،سرگودھا اجنالہ روڈ خونی روڈ میں تبدیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا اجنالہ روڈ خونی روڈ میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے کوئی دن ایسا نہیں جب سرگودھا کہ اس روڈ پر کوئی قیمتی جان ضائع نہ ہو ,حادثات کی وجہ سے کئی گھرانے اجڑ چکے ہیں۔۔
کارپٹ روڈ کی تعمیر کے بعد روڈ پر ٹریفک کا دباؤ حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے ، اس مصروف ترین روڈ کے اطراف بیسیوں دیہات قائم ہیں جن کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اجنالہ بھلوال روڈ کی تعمیر سے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئی ہیں وہاں پر روڈ پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے حادثات بڑھنے لگے ہیں دونوں اطراف آبادی اور بھاری ٹریفک کی وجہ سے کوئی دن ایسا نہیں جب یہاں کوئی نہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو اگر اس روڈ کو ون وے کر دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ عوام کو بہتر سفری سہولتوں کے ساتھ ساتھ سفر کے وقت میں بھی بچت ہوگی اس لیے وزیراعلی پنجاب فوری طور پر اس روڈ کو دو رویہ کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے میں مدد مل سکے ۔