حضور نبی کریم ؐ کا پیغام امن سلامتی، عدل اور انصاف پر مبنی ہے ،پیر سید اقبال شاہ گیلانی

حضور نبی کریم ؐ کا پیغام امن سلامتی، عدل اور انصاف پر مبنی  ہے ،پیر سید اقبال شاہ گیلانی

شاہ پور(نمائندہ دنیا ) حضور نبی کریم ؐ کا پیغام امن، سلامتی، عدل اور انصاف پر مبنی ہے۔

 نبی کریمؐ کی اس دنیا میں تشریف آوری سے کفر اور جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہدایت و نور کا نیا سورج طلو ع ہوا۔یہ بات پیر سید اقبال شاہ گیلانی نے شاہ پور سٹی مسجد غوثیہ میں محفل نور کا سماں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،محفل نور کا سماں میں صاحبزادہ تسلیم احمد صابری ، قاری عثمان رانجھا ، قاری شکیل اشرف قادری ، قاری نصرحیات معینی ، قاری آصف شہزاد معینی ، قاری شہزاد گولڑوی نے گلہائے عقیدت بحضور سرورکائنات پیش کئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور زوہیب شفیع ، صاحبزادہ محبوب حسین چشتی ، ملک طاہر اعوان ، خالد اقبال مسرت ، حاجی منیر ناز، سید امیر علی شاہ ، دیگر سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں