پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ،آتشبازی کا شاندار مظاہرہ

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ،آتشبازی کا شاندار مظاہرہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 86 سے سابق ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ نے کہا ہے کہ۔۔۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک افواج نے پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ، وہ یوم تشکر افواج پاکستان ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر ملک اظہر نواز کنڈان ملک شاہ جہان کنڈان سید نصرت علی شاہ سید اسد عباس شاہ سید ابرار شاہ سید عمران باقر شاہ حبیب خان زبیر شاہ مجاہد انصاری مہر محمود محمد علی بھولا ملک فخر علی ملک ریاض ملک فیاض تگی شعیب بغدادی مدثر ہتار، رانا اعظم خان حنیف لالہ سید ضمیر شاہ قاری شہزاد گولڑوی رانا اشفاق دھول سیٹھ محمد رفیق سیٹھ اسماعیل ڈاکٹر ممتاز قمر خان سید ماجد علی شاہ ملک حق نواز اور دیگر شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید جاوید حسین شاہ نے کہا مودی سن لو اگر اب پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہماری افواج پاکستان تمہاری آنکھیں نکال لیں گے ساری قوم پاکستان کی فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،سید گل محمد شاہ نے کہا کہ قوم اپنے محافظوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ریلی میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں