اے سی بھکر کا بنیادی مرکز صحت اور گورنمنٹ گرلز سکول کا دورہ

اے سی بھکر کا بنیادی مرکز صحت اور گورنمنٹ گرلز سکول کا دورہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محبوب اقبال ہنجرا نے بنیادی مرکز صحت کہاوڑ کلاں کا دورہ کیا۔۔۔

انہوں نے موقع پر موجود مریضوں سے بات چیت کی اور میسر طبی سہولیات بارے ان سے دریافت کیا،اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیلتھ یونٹ انتظامیہ کو تاکید کی کہ وہ دستیاب وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے عوامی خدمت جاری رکھیں۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر محبوب اقبال ہنجرا نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہاوڑ کلاں کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے نصابی سرگرمیوں سمیت انتظامی امور کی بہتری کے حوالے سے سکول کی انتظامیہ سے بات چیت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں