بچوں کی بڑی تعداد موسمی شدت کے باعث چکن پاکس میں مبتلا

بچوں کی بڑی تعداد موسمی شدت کے باعث چکن پاکس میں مبتلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا اور اس کے گردونواح میں بچوں کی بڑی تعداد موسمی شدت کے باعث چکن پاکس میں مبتلا ہونے لگی ہے۔۔۔۔

 ڈاکٹروں کے مطابق چکن پاکس کا وائرس بالخصوص چھوٹے بچوں سمیت 12 سال تک کے عمر کے بچوں میں ظاہر ہوتاہے اور بعض اوقات اس سے زائد عمر کے افراد میں بھی چکن پاکس کے دانے نمودار ہوتے ہیں جو زندگی میں ایک بار ہی نکلتے ہیں اور چکن پاکس والے مریض کے برتن اور دیگر چیزیں دانوں کے ختم ہونے تک الگ سے رکھنا ضروری ہیں کیونکہ اس کا وائرس متعلقہ قریبی لوگوں میں منتقل ہوجاتا ہے ۔ 5 سے 7 دن تک جسم کے مختلف حصوں پر سرخ رنگ کے دانے نکلتے ہیں اور اس وائرس کے دوران سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے مشورہ کے بعد ادویات دی جانا چاہئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں