پی ایم اے اور نجی گروپ آف کالجز میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

پی ایم اے اور نجی گروپ آف کالجز  میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) سرگودہا اورنجی گروپ آف کالجز کے سرگودہا کیمپس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

معاہدے کے تحت کالج میں ڈاکٹرز اور شعبہ طب سے وابستہ افراد کے بچوں کو فیس میں 50فیصد رعایت دی جائے گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کالج ہذا میں منعقد ہوئی، جس میں پی ایم اے سرگودہا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ اور کالج کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر و پرنسپل پروفیسر محمد رضوان نے دستخط کیے ۔ تقریب میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں