پاکستان تحریک انصاف ظلم و جبر کیخلاف صف آرا ہے ،ندیم اکر م چیمہ

 پاکستان تحریک انصاف ظلم و جبر  کیخلاف صف آرا ہے ،ندیم اکر م چیمہ

سرگودھا( سٹاف رپورٹر)سابق ٹکٹ ہولڈر ندیم اکر م چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ظلم و جبر کے خلاف صف آرا ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی استحکام کے لیے کام کیا ہے۔۔۔

 جس طرح جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنا کر فارم 47 والی حکومت ہمارے کارکنوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی عمران خان نے ڈیل کی ہر قسم کی آفر مسترد کر دی ہے پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر متحرک اور فعال بنانے کے لیے عہدے داران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور انشاء اﷲ پی ٹی آئی اب ایک نئے روپ میں قوم کے سامنے ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں