حکومت نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ،رائے منیر کھرل
سرگودھا( سٹاف رپورٹر)موجودہ حکومت نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے قرضوں کا حجم بڑھتا جارہا ہے مہنگائی کنٹرول سے باہر ہورہی ہے۔۔۔
حکمران نیرو کی بانسری بجا رہے ہیں جبکہ عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہیں ،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ رائے منیر احمد کھرل نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے آج مہنگائی کی وجہ سے ایک عام آدمی کیلئے بیمار بچے کی دوائی خریدنا مشکل ہوگیا ہے وہ بچے کو تڑپتا ہوا دیکھ کر دوائی کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اس کے مرنے کی دُعا کرنے لگا ہے یہ والدین پر کڑا وقت ہے ایسے حالات میں قوم اس حکومت سے چھٹکارے کیلئے دُعائیں مانگ رہی ہے ۔