ہنگامی صورتحال سے بچائو کی حکومتی گائیڈ لائن نظر انداز

 ہنگامی صورتحال سے بچائو کی حکومتی گائیڈ لائن نظر انداز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی مانیٹرنگ کی جانب سے نشاندہی کے باوجود دفاتر اور کاروباری مراکز سمیت و لنرایبل قرار دیئے گئے۔۔۔

مقامات پر آگ بجھانے یا اسی نوعیت کی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کی گائیڈ لائن پر عملدرآمد نہیں کروایا جا سکا، ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے سابقہ واقعات کے بعد سول ڈیفنس حکام کو تمام کاروباری مراکز، دفاتر،پیٹرول پمپوں سمیت اس حوالے سے والنرایبل قرار دی گئی جگہوں پر آگ سے بچاؤ کیلئے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی گئی تھی ،جس کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا جن کی رپورٹس نے نہ صرف محکمہ کی کاغذی کاروائی کا پول کھول کر رکھ دیا بلکہ اس سلسلہ میں ٹیموں نے درجنوں پیٹرول پمپوں اور دیگر مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں آگ لگنے کی روک تھام اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے تحت کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ وارننگ بھی جاری کر چکی ہے تاہم بیشتر مقامات پر صرف دکھاوے کے طور پر انتظامات کر کے سب اچھا کی رپورٹ کر دی گئی جس پر صوبائی حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری عملدرآمد یقینی بنانے اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں