پی ایم اے اور پی ایچ اے کا ہنگامی اجلاس ڈاکٹر کے قاتل گرفتار کر نیکا مطالبہ

پی ایم اے اور پی ایچ اے کا ہنگامی اجلاس  ڈاکٹر کے قاتل گرفتار کر نیکا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایم اے سرگودہااور پی ایچ اے سرگودہا کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ گذاشتہ رات مقامی ہوٹل میں ہوا۔

 جس میں متفقہ طور پر ڈاکٹر شیخ محمود احمد کے قتل پر انتہائی دکھ و رنج کا اظہار کیا گیا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد افضل وڑائچ ، ڈاکٹر شاہد بھٹی، ڈاکٹر فواد حسین، ڈاکٹر عدنان گوندل، ڈاکٹر خواجہ فرحت اقبال، ڈاکٹر محمد اقبال بھلوانہ، ڈاکٹر اقبال سمیع اور ڈاکٹر ظفر حیات میکن نے کہا کہ ڈاکٹر شیخ محمود احمد غریب پروراور اپنے شعبہ میں انتہائی مہارت رکھتے تھے ۔ مزید کہا کہ پورے پاکستان کے ڈاکٹرز میں سراسمیگی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ متفقہ طور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں