ڈیوٹی کے ساتھ خدمت بھی ،ٹریفک اہلکار شہریوں کو پانی بھی پلاتا رہا

ڈیوٹی کے ساتھ خدمت بھی ،ٹریفک  اہلکار شہریوں کو پانی بھی پلاتا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گرمی کی شدت کے باعث کلب چوک پر ٹریفک پولیس اہلکارضیاء محمود ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو پانی بھی پلاتا رہا۔۔۔

جس کو سرگودھا کی عوام نے خوب سراہا اس موقع پر شہریوں نے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ اس سخت گرمی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی سہولیات مہیا کی جائیں ٹریفک پولیس اہلکار کی طرف سے سے پانی پلانے پر سخت گرمی سے نڈھال شہریوں نے ٹریفک پولیس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں