ابراہیم مسجد میں نو عمر بچو ں کی ذہنی و جسمانی تربیت کے پروگرام کا انعقاد

سرگودھا( سٹاف رپورٹر)مسلم کڈز کے زیر اہتمام ابراہیم مسجد بمقام 78 پل میں نو عمر بچو ں کی ذہنی و جسمانی تربیت کے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں شریک بچوں کو عبادات کے طریقوں ، اور بنیادی ارکان کی طرف توجہ دلانے کے ساتھ ساتھ بسم اﷲ گیم اورایک دعا یاد کروائی گئی، اس موقع پر ملک عبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں جن کی بہتر ذہنی و جسمانی تربیت انہیں نہ صرف معاشرے کا مفید فرد بنانے میں مدد ثابت ہوتی ہے بلکہ مستقبل میں پر امن اور اسلامی معاشرہ کی تشکیل کیلئے بھی یہ امر سنگ میل ہو گا، آخر میں مقابلہ جات میں اچھی کارکردگی والے بچوں کو انعامات دیے گئے ۔