تحریک انصاف کا اجلاس، احتجاجی تحریک پر مشاورت کی گئی

 تحریک انصاف کا اجلاس، احتجاجی تحریک پر مشاورت کی گئی

بھیرہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز سابق وزیراعظم کے اٹارنی نعیم حیدر پنجوتھہ کی رہائش گاہ پنجوتھہ ہاوس ڈھل میں ہوا۔۔۔

 جس میں احتجاجی تحریک کے حوالہ سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی اجلاس میں صدر نارتھ پنجاب سابق وزیر ملک تیمور مسعود اکبر رکن پنجاب اسمبلی و جنرل سیکرٹری نارتھ پنجاب مہر عنصر اقبال ہرل رکن قومی اسمبلی ایم این اے اسامہ غیاث میلہ سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار حسین گوندل وقار سندھو سردار منصور ملک عظیم ملک اور فرخ سیال نے شرکت کی ملک تیمور مسعود اکبر نے بتایا کہ تحریک کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے مرکز کی کال کا انتظار ہے انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک یہ ثابت کر دے گی کہ ملک بھر کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اس موقع پر صدر بھیرہ تحصیل عارف حسین تتلہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ابوبکر اعوان صدر یوتھ ونگ بھیرہ منصور رانجھا علی رضا پنجوتھہ فیصل ندیم اللہ یار میکن ملک مسعود حسن رستم شہزاد و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں