جانوروں کی افزائش نسل کیلئے سیمین کے استعمال کا انقلابی منصوبہ شروع

 جانوروں کی افزائش نسل کیلئے سیمین  کے استعمال کا انقلابی منصوبہ شروع

میانوالی (نامہ نگار +ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب اور محکمہ لائیوسٹاک کا انقلابی اقدام ، میانوالی میں اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش نسل کے سلسلہ میں منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب اور محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے میانوالی میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے مویشیوں میں برہمن اور فریزن نسل کے سیمین کے استعمال کا انقلابی منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت میانوالی میں اے آئی ٹیکنیشنز کی خصوصی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس تربیتی سیشن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک میانوالی ڈاکٹر مطیع السلام، ڈپٹی ڈائریکٹر پپلاں ڈاکٹر محمد مستقیم، ڈپٹی ڈائریکٹر عیسیٰ خیل ڈاکٹر صابر حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر میانوالی ڈاکٹر عرفان، دیگر ویٹرنری افسران اور ضلع بھر کے اے آئی ٹیکنیشنز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماہرین کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے میانوالی سمیت صوبہ بھر میں مویشی پال حضرات کو جدید سہولیات میسر آئیں گی اور مقامی مویشیوں کی بہتر افزائش کے ذریعے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں