نامعلوم افراد کی غنڈہ گردی کیخلاف طالبات ،ٹیچرزکا احتجاج

 نامعلوم افراد کی غنڈہ گردی کیخلاف طالبات ،ٹیچرزکا احتجاج

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) نامعلوم افراد نے 2ماہ قبل ہیڈمسٹریس کے دفتر اور ریکارڈ کو آگ لگانے کے بعد گزشتہ شب پھر سکول پر دھاوا بول دیا ،گورنمٹ گرلز سکول سلکی کی طالبات ،اساتدہ اور عملے نے شدید احتجاج کیا۔۔۔

فاروقہ ساہیوال،ترکھانوالا روڈ بلاک کر کے غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، تفصیلات کے مطابق مارچ میں ہیڈ مسٹرس کے دفتر اور ریکارڈ روم کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی ، اپریل میں بھی غنڈہ گری کا واقعہ پیش آیا، احتجاج کے باوجود کسی قسم کی کارروائی نہ ہوئی 16 مئی کی شب تین نامعلوم مسلح افراد گارڈ کو سکول کا گیٹ کھولنے کے لئے دھمکیاں دیتے رہے تاہم گارڈ نے گیٹ کھولنے سے انکار کر دیا مسلسل واقعات سے طا لبات خواتین اساتذہ سمیت تمام عملہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے ، ملزموں کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر طالبات، اساتذہ سڑکوں پر آ گئیں اور ساہیوال فاروقہ سمیت تمام روڈ بلاک کر دیں ،مقامی پولیس چوکی کا عملہ پہنچ گیا اس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی جس پر طالبات اور عملے نے احتجاج ختم کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں