نجی میڈیکل کالج کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

نجی میڈیکل کالج کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نجی میڈیکل کالج سرگودھا کی انتظامیہ، فیکلٹی اور طلبہ کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی۔۔۔

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر زاہد مسعود، پروفیسر تنویر ضیاء ، پروفیسر فرخ بشیر پروفیسر ناصر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظہر رشید نے مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور دلی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیاں اور جرات قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں،ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں