آٹا سستا ہونے کے باوجود بیکری آئٹمز کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

آٹا سستا ہونے کے باوجود بیکری  آئٹمز کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

میانوالی (نامہ نگار )پنجاب میں آٹے میدے کے نرخ کم ہونے کے باوجود بھی ضلع میانوالی بھر میں بیکری مالکان عوام سے ۔۔

من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں کچھ عرصہ قبل ریٹ کم ہونے پر پنجاب حکومت اور ضلعی حکومت میانوالی ایکشن میں آئی تھی مگر فی الحال ایکشن لینے کا کام پھر ٹھپ پڑا ہے گندم 5000 روپے من سے 2450 روپے من پر آگئی جبکہ بیکری آئیٹم 100 فیصد میدے سے بنتی ہے میدے کا ریٹ 8000 روپے 50 کلو سے کم ہو کر اب تک 3750 پر آ گیا ہے لیکن مختف برانڈ کے بریڈ ، بسکٹ ، کیک کے ریٹ کم نہ ہو سکے ۔کم از کم 40 فیصد ریٹ کم ہونے چاہیئں بیکری مالکان اس وقت 200 فیصد منافع کما رہے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی ادارے و ڈی سی اے سی میانوالی پپلاں عیسء خی ل و پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام اس امر کا فوری نوٹس لیں اور اصلاح احوال کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں