4ملزم گرفتار کر کے رائفل،پستولیں برآمد کر لی گئیں

4ملزم گرفتار کر کے رائفل،پستولیں برآمد کر لی گئیں

کندیاں(نمائندہ دنیا )تھانہ ہرنولی پولیس نے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں میں رائفل 44 بور، 2 پسٹل 30 بور، پستول 12 بور برآمد۔۔

مقدمات درج ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ہرنولی نے دوران چیکنگ علی نواز سکنہ کلورکوٹ سے رائفل 44 بور، محمد حفیظ سکنہ 19 بی ایم ایل سے پسٹل 30 بور، محمد اکرم سکنہ لیہ سے پسٹل 30 بور، محمد رضوان سکنہ چکنمبر 19 ایم ایل سے پستول 12 بور برآمد کیا۔ جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ہرنولی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں